اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا کا پانچواں سالانہ کانفرنس و استقبالیہ تقریب کامیابی سے ہمکنار

 28/نومبر سنہ2021ء بروز اتوار کو صبح دس بجے تا شام میں پانچ بجے تک چنتامنی لانس، سوئیگاؤں روڈ سٹانہ ناکہ مالیگاؤں میں اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا


کیجانب سے پانچویں سالانہ کانفرنس و شہر مالیگاؤں کے سماجی خدمتگاروں کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں شہر عزیز کے ایسے خدمت گزار اور خدمتگاروں کو منتخب کیا گیا جنہوں نے برسوں سےعوامی خدمت سے اپنے آپ کو جوڑے رکھا اور ہروقت اپنی نیند کو، اپنی بھوک اور پیاس کو قربان کرکے عوام کی دامے درمے مدد کی۔*

*ضلع ناسک کے ایسے کم و بیش 100 سے زائد افراد جنہوں نے قوم و ملت کے لئے اپنی خدمات پیش کی ان کی خدمات کو سراہا اور اعزاز کیا گیا۔*


*وجے جی سرونشی صاحب(راشٹریہ صدر اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا)*

*پرکاش تیکریکڑصاحب(راشٹریہ نائب صدر اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا)*

*پدم بھوشن سے سرفراز شری سبھاش جی پجاری(آئی، پی، ایس آفیسر۔باڈی بلڈر)*

*جانیشور باگل صاحب(ضلعی صدر اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا)*

*انور پٹھان صاحب(صدر مالیگاؤں شہر اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا)*

*شیخ مقبول(رکن اکھل بھارتیہ پروگامی پترکار سنگھٹنا)*


*بطورِ مہمان خصوصی پروگرام میں شریک تھے اور کانفرنس کی رونق بڑھائی تمام ہی اعزاز یافتہ سماجی خدمتگاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔*

*ہمارے شہر کے لئے بڑے ہی فخر کی بات ہے کہ شہر مالیگاؤں سے پانچ سماجی خدمتگاروں کا انتخاب کیا گیا جسمیں سرفہرست عارف خان ایا ممبر، خالد بھائی ایس کے فریج والا،شیخ ساجد المعروف پاپا بھائی لائٹ والا،شفیق اینٹی کرپشن، عبدالستار ایمبولینس والا کو کرونا یودھا و سماجی خدمتگار کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ ساتھ ہی شہر دھولیہ کے افروز شیخ سر صاحب کو بھی ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔*


*ہم شہریان مالیگاؤں اس عزت افزائی پر تمام ہی اعزاز یافتہ سماجی خدمتگاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے اور قوم کی خدمت کے لیے قبول فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین*


*دعاگو:- حافظ عزیزالرحمن تجویدؔی*

*سلیم بھائی رکشہ والے*

*اکبر خان*

*شفیق خان ماس انڈیا لائیو نیوز چینل*

Comments